نیویارک ،مداحوں نے ایڈورڈ سنوڈن کا مجسمہ پارک میں نصب کر دیا، انتظامیہ نے خبر ملنے پر ہٹا دیا

منگل 7 اپریل 2015 12:02

نیویارک ،مداحوں نے ایڈورڈ سنوڈن کا مجسمہ پارک میں نصب کر دیا، انتظامیہ ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) امریکی حکومت کے خفیہ پیغامات منظر عام پر لانیوالے ایڈورڈ سنوڈن کے نامعلوم مداحوں نے راتوں رات اس کا مجسمہ نیویارک کے ایک پارک میں نصب کر دیا جسے بعد ازاں ہٹا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنوڈن کا کانسی کا مجسمہ 4فٹ بلند ہے اور نیویارک کے علاقے بروکلین کے فورٹ گرین پارک میں ایک ستون پر نصب کیا گیا ۔ ستون کے نیچے کانسی کے بنے حروف سے اس کا نام سنوڈن لکھا گیا ۔ اینمل نیویارک نامی ویب سائٹ نے مجسمے کی تیاری اور اس کے نصب کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے ۔ شہری انتظامیہ کو جیسے ہی مجسمہ نصب کرنے کی خبر ملی ، انہوں نے اسے پلاسٹک سے ڈھانپ کر چند گھنٹوں بعد ہٹا دیا۔