کالعدم جہادی تنظیمیں سوشل میڈیا پر سرگرم ، آل اسلامک سٹیٹ کا اکاؤنٹ انتہائی مقبول، ہیلری کلنٹن اور سراج الحق بھی فالورمیں شامل

منگل 7 اپریل 2015 12:46

کالعدم جہادی تنظیمیں سوشل میڈیا پر سرگرم ، آل اسلامک سٹیٹ کا اکاؤنٹ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے حکومتی عزم کے باوجود کالعدم جہادی تنظیمیں نہ صرف سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں بلکہ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے ویب کا استعمال کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگرم ویب سائیٹس اور بلاگس میں بعض عالمی تنظیموں کا حصہ ہیں جبکہ بعض مقامی کالعدم تنظیمیوں کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

عمر میڈیا ایک ایسی سائیٹ ہے جو مقامی طالبان کو ظاہر کرتے ہیں اس طرح ٹویئٹر پر اکاؤنٹس موجود ہیں جس میں آل اسلامک سٹیٹ کا اکاؤنٹ انتہائی مقبول ہے اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن بھی اس کو فالو کر رہی ہیں اس اکاؤنٹ کو 4000 افراد فالو کر رہے ہیں اور اس کے ٹوئیٹس ( Tweets ) کی تعداد 284000 ہے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی اس کو فالو کر رہے ہیں ۔