پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا

منگل 7 اپریل 2015 12:51

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا۔صدر فیڈریشن کہتے ہیں بین الصوبائی رابطہ وزارت اور قومی احتساب بیورو اپنے ایک ایک نمائندے کو کمیٹی میں شامل کرکے ہاکی کے مالی معاملات کو مانیٹر کرے۔پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول نے بین الصوبائی رابطہ وزارت اور قومی احتساب بیورو کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ ایف نیب نو کرپشن کے نعرے سے مکمل اتفاق رکھتی ہے اور وہ ان کی اس مہم کا باقاعدہ حصہ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

لہذا ایک چار رکنی کمیٹی پی ایچ ایف کے سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کی جائے جس میں فیڈریشن کے خزانچی،وزارت اور نیب کا ایک ایک نمائندہ شامل کیا جائے جو آئندہ ہاکی ایونٹس کے تمام مالی معاملات کو مانیٹر کرے۔تاکہ کسی بھی قسم کی کرپشن سے پاک قومی کھیل ہاکی کے معاملات کو چلایا جاسکے۔دوسری جانب سابق اولمپئین نوید عالم نے انڈین ہاکی فیڈریشن کے پی ایچ ایف کی مالی مدد کرنے کی پیشکش کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت اپنی ہاکی درست کرے پاکستان کو ان کی ضرورت نہیں ہے۔نوید عالم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کا ماضی شاندار ہے اور مستقبل بھی روشن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :