کلیئرنس ملنے پر اسپنر سنیل نارائن نے ٹیم پریکٹس میں حصہ لینا شروع کردیا
منگل 7 اپریل 2015 12:51
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) بی سی سی آئی کی جانب سے بولنگ ایکشن کلیئرنس ملنے کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن نے بھرپور پریکٹس شروع کردی۔گذشتہ روز انھوں نے نیٹ میں تقریباً 40 منٹ تک بولنگ کی، خود کے کے آر کے بیٹسمینوں کے لیے نیٹ میں ان کا سامنا کرنا مشکل ہورہا تھا۔
(جاری ہے)
کپتان گوتم گمبھیر نے بھی 45 منٹ تک بیٹنگ پریکٹس کی، اس دوران پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور کے کے آرکے بولنگ کوچ وسیم اکرم بھی بولرز کو پریکٹس کرتا ہوا دیکھتے اور انھیں ٹپس دیتے ہوئے دکھائی دیے۔
بعد میں انھوں نے ایڈن گارڈنز کی وکٹ کا معائنہ کیا، جلد ہی کپتان گوتم گمبھیر اورجیک کیلس بھی ان کے پاس پہنچ گئے اورپچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے لگے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن بھارت آمد سے پہلے آئی سی سی سے اپنا مشکوک بولنگ ایکشن کلیئر کراچکے تھے، تاہم بھارتی بورڈ کے اصرار پر چنئی میں ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.