خاندان کی مثالی محبت، ایک کے لیے بچے بڑے سب قربان

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 7 اپریل 2015 12:52

خاندان کی مثالی محبت، ایک کے  لیے بچے بڑے  سب قربان

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل2015ء)چین میں سات افراد پر مشتمل بدقسمت خاندان ایک بچی کو بچاتے جھیل میں ڈوب گیا۔ ان میں سے کوئی بھی تیرنا نہیں جانتا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار بالغ اور تین چھوٹے افراد پر مشتمل خاندان جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شنٹو میں ایک قبر کی زیارت کرنے گیا۔ ان میں سے ایک 17 سالہ لڑکی جھیل میں ہاتھ دھونے لگی تو جھیل میں ہی جا گری۔

اُن میں سے کوئی تیرنا نہیں جانتا تھا اس لیے باقی خاندان کو کچھ نہ سوجھا تو انہوں نے لڑکی کو پانی سے نکالنے کے لیے انسانی زنجیر بنا کر اسے بچانے کی کوشش کی ۔ ریسکوا ہلکار نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ اُن میں سے کوئی تیرنا نہیں جانتا تھا مگر وہ ہر قیمت پر لڑکی کو بچانا چاہتے تھے۔دوسرے کنارے پر کھڑے ایک دیہاتی نے ریسکو کو اس واقعے کی اطلاع کی۔

(جاری ہے)

وہ لوگ دوسرے کنارے پر ہونے کی وجہ سے بد قسمت خاندان کی مدد نہیں کر سکتے تھے۔ بدقسمت خاندان چند لمحوں میں ہی پانی میں غائب ہو گیا۔ مرنے والوں میں ماں، باپ، انکل، آنٹی اور17، 15 اور 13 سالہ بچے شامل ہیں۔ مرنے والے تمام لوگ اپنے بزرگوں کی قبروں کی زیارت کو آ ئے تھے۔ چین میں ایک تہوار قبروں کی مرمت اور صفائی کے لیے مخصوص ہے جس میں زندہ افراد اپنے مرنے والوں سے عقیدت کا اظہار کرنے ان کی قبروں پر آتے ہیں۔