انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کل جمعرات کو شروع ہوگی

منگل 7 اپریل 2015 12:52

انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کل جمعرات کو شروع ہوگی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ نو اپریل جمعرات سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔ کئی انٹرنیشنل کھلاڑی بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی کے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کموڈور زاہد اقبال نے بتایا کہ چیمپیئن شپ نو سے چودہ اپریل تک کھیلی جائے گی۔ مین راونڈ کا آغاز گیارہ اپریل سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ایک درجن سے زائد قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم پندرہ ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔ چھ روزہ ایونٹ کیدفاعی چیمپیئن فرحان محبوب ہیں جبکہ ناصراقبال کوٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے۔