Live Updates

عمران خان پارلیمنٹ کے ممبر نہیں مجرم ہیں،مولانا فضل الرحمٰن

منگل 7 اپریل 2015 13:06

عمران خان پارلیمنٹ کے ممبر نہیں مجرم ہیں،مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ کے ممبر نہیں مجرم ہیں‘ جنہوں نے پارلیمنٹ کی تذلیل کی ‘ پا رلیمنٹ کے با ہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ خواجہ آصف نے ان کے حوالے سے جو بھی بات کی ہے اس پر معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عمران خان نے بھی پارلیمنٹ سے معافی نہیں مانگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ 2001ء کی جنگ میں جو حالات سامنے آئے ان کو مد نظر رکھنا ہو گا‘ پاکستان کو امریکی اتحاد سے نکلنے کی ضرورت‘ فوج کس نے مانگی اس کی تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے۔ سعودی عرب کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے تاہم اس جنگ کے تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :