قومی سرکل کبڈی چیمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا

منگل 7 اپریل 2015 13:18

قومی سرکل کبڈی چیمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سرکل کبڈی چیمپئن شپ کا فائنل کل بدھ کو پی او ایف واہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور کے مطابق فائنل میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس،ہائرایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب ،سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :