بنگلادیش آسان حریف نہیں،اس کو اْن کے ملک میں ہرانا مشکل ہوگا، سرفراز احمد

منگل 7 اپریل 2015 14:01

بنگلادیش آسان حریف نہیں،اس کو اْن کے ملک میں ہرانا مشکل ہوگا، سرفراز ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بنگلادیش آسان حریف نہیں،اس کو اْن کے ملک میں ہرانا مشکل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ادارے پی آئی اے کے چیئرمین جعفر ناصر اور ایم ڈی شاہنواز رحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر سرفراز احمد کو انکی ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس پر گروپ4 سے 5 میں ترقی کا لیٹراورپانچ لاکھ روپے انعام بھی دیا گیا۔

اس موقع پروکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمدنے کہا کہ ایسے اقدامات سے کھلاڑی کی کارکردگی اور محنت میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹریننگ شروع کردی ہے اور لاہور میں لگنے والے کیمپ میں مزید محنت کریں گے۔ بنگلادیش کے کھلاڑی تجربہ کار ہیں اور اْن کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی۔