بنگلہ دیش رواں سال نومبر میں 4 ملکی ایک روزہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

منگل 7 اپریل 2015 14:01

بنگلہ دیش رواں سال نومبر میں 4 ملکی ایک روزہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے ..

ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) بنگلہ دیش رواں سال نومبر میں 4 ملکی ایک روزہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظام الحسن نے کہا ہے کہ چار ملکی ٹورنامنٹ اسی سال نومبر میں کھیلا جائے گا، ویسٹ انڈیز نے پہلے ہی اس ٹورنامنٹ میں دلچسپی ظاہر کردی ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں میزبان بنگلہ دیش کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد دوسرے ٹیموں کے شیڈول پر منحصر ہوگا ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش 2016ء کے شروع میں انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :