امریکہ نے داعش کیخلاف جنگ میں پاکستان سے مدد کی درخواست کی جسے پاکستان نے مسترد کردیا؛مشاہد حسین کا انکشاف

منگل 7 اپریل 2015 14:36

امریکہ نے داعش کیخلاف جنگ میں پاکستان سے مدد کی درخواست کی جسے پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سینیٹر مشاہد حسین سید نے ایوان میں اپنی تقریر کے دوران انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے داعش کیخلاف جنگ میں پاکستان سے مدد کی درخواست کردی ہے جسے پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے قومی مفاد کے منافی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ہزاروں فوجی ملک کے اندر دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں مصروف ہے امریکہ نے باضابطہ طور پر پاکستان سے درخواست کی تھی کہ عراق شام کردستان و دیگر مشرق وسطیٰ سے داعش کے خاتمہ کیلئے پاکستان کو امریکہ کی عسکری مدد کرنی چاہیے لیکن پاکستان نے امریکی درخواست کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :