پنجاب حکومت کا سانحہ پشاور کے بعد سرکاری سکولوں میں سیکورٹی گارڈز کی ہزاروں خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ

منگل 7 اپریل 2015 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پنجاب حکومت کا سانحہ پشاور کے بعد سرکاری سکولوں میں سیکورٹی گارڈز کی خالی ہزاروں آسامیوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے گارڈز کی بھرتی کے حوالے سے پالیسی جاری کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تما م اضلاع کو گارڈز کی بھرتی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی طر ف سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق کیٹگری اے کے سکول کہ جن کو سپیشل برانچ نے انتہائی حساس قرار دیا ہے پہلے وہاں پر بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے مزید براآن نیشنل ہائی وے، پروانشل ہائی وے کے قریب سکول میں بھی بھرتی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :