فلم ڈائریکٹرالطاف اپنے فنی سفر اور یادداشتوں پر مبنی کتاب شائع کریں گے

منگل 7 اپریل 2015 15:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) فلم ڈائریٹر الطاف اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب جلد شائع کریں گے۔ معروف فلم ڈائریکٹر الطاف جنہوں نے 85 سے زائد فلمیں ڈائریکٹر کی ہیں بہت جلد اپنے فنی سفر اور یادداشتوں پر مبنی کتاب منظر عام پر لائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ میرا بہت جی چاہتا ہے کہ میں پاکستان فلم انڈسٹری میں ماضی کے شاندار واقعات‘فلموں اور اپنے ہم عصر قابل ڈائریکٹرز‘فنکاروں کے حوالے سے مختلف واقعات اور اپنی فلم انڈسٹری کا وہ رخ پیش کروں گا جس سے نئی نسل کو پتہ چلے گا کہ ہم نے ماضی میں بہت شاندار اور دیرپا کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :