اسلام آباد : یمن کے معاملے پر کل جماعتی کانفرنس بلانے پر غور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 اپریل 2015 15:39

اسلام آباد : یمن کے معاملے پر کل جماعتی کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 7 اپریل 2015 ء) : یمن کے معاملے پر حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق کل جماعتی کانفرنس جمعرات یا جمعہ کو بلائی جا سکتی ہے جس کے لیے حکومت نے تمام امور طے کرنے کے لیے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے. حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے اپوزیشن رہنما خورشید شاہ، اعتزاز حسن اور مشاہد حسین سے رابطہ کیا ہے جبکہ آل پارٹیز کانفرنس میں وزیر اعظم یمن فوج بھیجنے کے معاملے پر تمام سیاسی قائدین کو اعتماد میں لیں گے.

متعلقہ عنوان :