ریونیو اتھارٹی کا کنٹریکٹ آفس ایوان صنعت وتجارت میں منتقل کر دیا گیا

منگل 7 اپریل 2015 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کنٹریکٹ آفس منٹگمری روڈ پر واقع ایوان صنعت وتجارت میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بی آر اے کا دفتر ضلع بھر سے محصولات اکٹھا کرے گا۔ مذکورہ دفتر لاہور کے عوام کی سہولت کیلئے یہاں منتقل کیا گیا ہے۔