مقانات ‘ دکانیں ودفاتر کرایہ پر دینے اور متعلقہ تھانوں میں اندراج نہ کروانے والے مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

منگل 7 اپریل 2015 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مقانات ‘ دکانیں ودفاتر کرایہ پر دینے اور متعلقہ تھانوں میں اندراج نہ کروانے والے مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری‘ گزشتہ روز بھی32مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں صرف لاہور میں کرایہ داری ایکٹ کیخلاف600 کے قریب مقدمات کا اندراج کیا جاچکاہے۔

پولیس افسران کی سطح پر خود گھر گھر جاکر چیکنگ کر رہی ہے۔ ایک پولیس آفیسر نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیں سارے راستوں پر پہرے بٹھانے ہونگے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی ایک چیلنج ہے جسے پورے ملک کو مل کر ختم کرنا ہوگا اور یہ عوام الناس کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو سب سے پہلے کسی جگہ سر چھپانے کی جگہ درکار ہوتی ہے۔

اگر اس سلسلے میں پوری ایمانداری اور بھرپور طریقہ سے عمل کیا جائے تو ہم اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے میں بہت جلد کامیاب ہوجائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں لوگوں کو بار ہا کہا جاچکا ہے اب اس پر عم درآمد کروانے کا وقت آگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام پراپرٹی ڈیلروں کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کسی کو بھی مکان ‘ دکان یا دفتر کرایہ پر دینے سے قبل ہر طرح کی چھان بین کرکے اسکا اندراج متعلقہ تھانے میں رپورٹ کریں وگرنہ ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔