مویشی پال حضرات گائے بھینسوں، بھیڑ بکریوں کو حفاطتی ٹیکے لگوائیں‘ ارشد جٹ

منگل 7 اپریل 2015 16:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی محکمہ لائیو سٹاک چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں مویشی پال حضرات گائے بھینسوں ، بھیڑبکریوں اور مرغیوں کو چار مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کردیااوریہ مہم اپریل کے آخر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں پر مشتمل لائیو سٹاک کی ٹیمیں رجسٹرڈ فارمز کے علاوہ ڈور ٹوڈور گائے بھینسوں میں بلیک واٹر اور منہ کھر بھیڑ بکریوں میں پی پی آر اور مرغیوں میں رانی کھیت سے بچاؤ کے لیے فوری حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مہم رواں ماہ اپریل میں جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اپریل میں گائے، بھینسوں، بھیڑ بکریوں اور مرغیوں میں بیماری پھیلنے کا خدشہ رہتاہے لہٰذا مویشی پال حضرات حفاظتی ٹیکہ جات اور کرم کش ادویات کے ذریعے بیماری کا تدارک یقینی بنائیں۔