فرسٹ ایشیاء کپ ٹی 20بلائنڈکرکٹ ٹورنامنٹ اگلے9مئی سے لاہور میں شروع ہوگا

منگل 7 اپریل 2015 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چےئرمین سیّد سلطان شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے فرسٹ ایشیاء کپ ٹی 20بلائنڈکرکٹ ٹورنامنٹ اگلے ماہ 9 تا 17 مئی 2015 کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا واضح رہے کہ اس ایونٹ کا انعقاد پنجاب انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کیا جارہا ہے بلائنڈ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایشیاء کپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی سیّد سلطان شاہ جو کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بھی صدر ہیں نے کہا کہ گذشتہ سال بھارت کی ٹیم نے پاکستان میں تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے اور اس سیریز سے ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا تھا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے ایشیاء کپ کے انعقاد سے پاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھلیں گی سیّد سلطان شاہ نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ سے ہمارے کھلاڑیوں کو اپنے گراؤنڈز اور تماشائیوں کے سامنے نہ صرف اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا بلکہ ہوم گرؤانڈ پر انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ بھی حاصل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :