ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم کا سینئر صحافی اسد عباس ساہی کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 7 اپریل 2015 17:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے سینئر صحافی اسد عباس ساہی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اسد ساہی کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحافت کے میدان میں گراں قدر قدمات ہیں ،اس دکھ کے موقع پر پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اسدساہی کا انتقال صحافتی دنیا میں ایک بڑا نقصان اور خلا ہے جس کو کبھی پر نہیں کیا جا سکتا۔انکی صحافتی خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائیگا۔ضرار کلیم نے کہا کہ اسد ساہی ایک بے باک صحافی تھے، مرحوم نے اپنی ساری زندگی سچ کے علم کو بلند کیا۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحو م کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔