ریشم کا ٹی وی ٹاک شو کی میزبان بننے کا فیصلہ

منگل 7 اپریل 2015 17:39

ریشم کا ٹی وی ٹاک شو کی میزبان بننے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) اداکارہ ریشم نے بھی ٹی وی ٹاک شو کی میزبان بننے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے فلم انڈسٹری کی غیر مستحکم صورت حال کو دیکھتے ہوئے نجی ٹی وی سے ٹاک شو کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ جس میں شوبز و فیشن انڈسٹری کی معروف شخصیات کو مدعو کیا جائیگا۔ مذکورہ شو ہفتے میں دو بار پیش کیا جائیگا۔ مذکورہ شو رات کی نشریات میں پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ریشم نے پہلا شو گزشتہ روز لاہور میں ریکارڈ کرایا جس میں کراچی سے معروف ٹی وی اداکار عدنان صدیقی، لاہور سے ماڈل، اداکارہ اور اینکر صوفیہ مرزا نے شرکت کی۔ اداکارہ ریشم نے کہا کہ زندگی میں پہلی بار ٹی وی شو کی میزبانی کرتے ہوئے نئے تجربات سے آشنا ہوئی ہوں میری کوشش ہوگی کہ شو کو دلچسپ انداز میں پیش کروں اور اس میں انفرادیت کا پہلو نمایاں رہے۔ فلمی حلقوں نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اداکار کمال نے اپنے عروج کے دور میں شوز کر کے روایت کو ڈالا تھا ان کے بعد ندیم ایک عرصے تک شو کرتے رہے جبکہ ریشم کا شو کرنا فلمی فنکاراوٴں کیلئے خوش آئند ثابت ہوگا۔