ہالی ووڈ فلم ”فیورس سیون“کاباکس آفس پر راج

منگل 7 اپریل 2015 17:39

ہالی ووڈ فلم ”فیورس سیون“کاباکس آفس پر راج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم فیورس سیون امریکی باکس آفس پرچھا گئی،فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں چودا کروڑ چھتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

(جاری ہے)

شمالی امریکا کے باکس آفس پر رواں ہفتے راج ہے فیورس سیون فلم کا،،، فیورس سیون نے باکس آفس پر باقی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،ایکشن سے بھرپور فلم فیورس سیون آنجہانی پال واکر کی آخری فلم ہے جس کی کہانی گاڑیوں کی خطرناک ریس پر مبنی ہے ،فلم میں وین ڈیزل اور پال واکر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے،،آنجہانی پال واکر دوہزار تیرہ میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :