نئے ٹیلنٹ کو مواقع دیئے بغیر شوبز کا کوئی بھی ادارہ ترقی نہیں کر سکتا‘ نشا بٹ

منگل 7 اپریل 2015 17:43

نئے ٹیلنٹ کو مواقع دیئے بغیر شوبز کا کوئی بھی ادارہ ترقی نہیں کر سکتا‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ماڈل نشا بٹ نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو مواقع دیئے بغیر شوبز کا کوئی بھی ادارہ ترقی نہیں کر سکتا‘ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ فلموں‘ ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ کے علاوہ فیشن کی دنیا میں بھی ہر روز نئے نئے لوگ آ رہے ہیں‘ میں ایک ماڈل کی حیثیت سے اپنا نام پیدا کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں نشاء بٹ نے کہا کہ اب پاکستان کی فیشن انڈسٹری کا مقابلہ بین الاقوامی سطح پر کیا جاتا ہے‘ پاکستان میں اب بہت سے نئے ڈیزائنرز اور ماڈل کام کر رہے ہیں جنہوں نے دنیا میں پاکستان کی پہچان بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میں فی الحال اپنی توجہ صرف ماڈلنگ پر ہی مرکوز رکھوں گی کیونکہ مجھے فی الحال اداکاری کرنے کا کوئی شوق نہیں۔

متعلقہ عنوان :