Live Updates

اعجاز احمد چوہدری کا کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے امیدواران کا اعلان ، ٹکٹ جاری

منگل 7 اپریل 2015 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے 25اپریل کو کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ضلع جہلم ،منگلا،کھاریاں ،ملتان اور اٹک میں پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی مشاورت سے پی ٹی آئی امیدواران کااعلان اور انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ملتان کینٹ کی وارڈ نمبر 1میں ڈاکٹر وحید سیال ، وارڈ نمبر 2مزمل شاہ، وارڈ نمبر 4مونی سید،وارڈ نمبر 5 قلب عابد خان، وارڈ نمبر 6 یعقوب سہرا، وارڈ نمبر 7 قاضی فضل حسین ،وارڈ نمبر 8سلیم ناصر ، وارڈ نمبر 9 شیخ یاسین، وارڈ نمبر 10سے پی ٹی آئی کے کونسلر کرنل ( ر) ضیغم بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہے۔

جہلم کینٹ کی وارڈ نمبر 1راجہ نثار اللہ خان ، منگلا کینٹ کی وارڈ نمبر 1قاضی طارق اسلم ،کھاریاں کینٹ کی وارڈ نمبر 1شکیل احمد بسراء، وارڈ نمبر 2 مسعود احمد چوہان جبکہ اٹک کی وارڈ نمبر 1 تیمور اسلم ،وارڈ نمبر 2 ظہور احمد ، کامرہ کینٹ کی وارڈ نمبر 1 ملک اکمل شفیق ، وارڈ نمبر 2 فرخ سحر اور سجوال کینٹ کی وارڈ نمبر 1 رحمت اللہ نیازی ، امیدوار ہونگے ، 25اپریل کو کنٹو نمنٹ بورڈ کے ایریا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کا ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی مشاورت سے اعجازاحمد چوہدری نے پی ٹی آئی کے امیدواران کو باقاعدہ پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کنٹو نمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،کنٹونمنٹ بورڈ میں جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے پی ٹی آئی نے مسلسل عدالتی جدو جہد کے زریعے یہ تاریخی کامیابی ممکن ہوئی ، پی ٹی آئی کے امیدواران کامیاب ہو کر عوام کے حقیقی معنوں میں خدمت کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :