حرمین شریفین کی حفاظت ہر مسلمان کا فرض ہے ‘ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) پنجاب

منگل 7 اپریل 2015 18:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پاک افواج فوری طور پر بھیجی جائیں، حرمین شریفین کی حفاظت ہر مسلمان کا فرض ہے،سعودی عرب کی سلامتی ہمارے لیے انتہائی اہم ہیں سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،انڈ یا سے جنگ ہو یا قدرتی آفات سعودی عرب نے ہمیشہ آگے بڑھ کر پاکستان کا ساتھ دیا اور مالی مشکلات کے پیش نظر کئی بار پاکستان کو مفت تیل بھی فراہم کیا اب جبکہ سعودی عرب کی سلامتی کا مسئلہ درپیش ہے اس لیے پوری قوم کو متحد ہوکر پارلیمنٹ سے مشترکہ قرارد منظور کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارے تعلقات آج سے نہیں قیام پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات چلے آ رہے ہیں، آج اگر سعودی عرب پر مشکل وقت ہے تو پاکستان کو اس کا بھرپور طور پر ساتھ دینا چاہئے۔پارلیمنٹ سعودی عرب افواج بھیجنے کیلئے مشترکہ قرارداد پاس کرکے بھائی چارے کا عملی ثبوت دے ۔

متعلقہ عنوان :