ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں متوقع،ترکی کے وزیر خارجہ رواں ہفتے آئینگے

پاکستان اور ترکی، سعودی عرب اور ایران کے درمیان براہ راست رابطے کیلئے کوشاں ،ایران اور ترک وزرائے خارجہ کے دوروں کے بعد پاکستانی وفد سعودی عرب روانہ ہو گا

منگل 7 اپریل 2015 20:38

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں متوقع،ترکی ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا دورہ پاکستان آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں متوقع ہے، ترکی کے وزیر خارجہ مولود اولو بھی رواں ہفتے پاکستان آئیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکی، سعودی عرب اور ایران کے درمیان براہ راست رابطے کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک، یمن تنازعے کے پرامن حل کے لئے سعودی عرب اور ایران سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود اولو رواں ہفتے پاکستان آئیں گے۔ترکی کے وزیر خارجہ، ایرانی وزیر خارجہ کے بعد پاکستان کا دورہ کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا دورہ پاکستان آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں متوقع ہے جبکہ ایران اور ترک وزرائے خارجہ کے دوروں کے بعد پاکستانی وفد سعودی عرب جائے گا۔