عامرخان اپنی نئی فلم میں اپنی بیٹیوں کے کردار کیلئے 21ہزار لڑکیوں کو مسترد کرچکے

منگل 7 اپریل 2015 20:54

عامرخان اپنی نئی فلم میں اپنی بیٹیوں کے کردار کیلئے 21ہزار لڑکیوں کو ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نئی فلم ”دنگل “میں اب تک اپنی بیٹیوں کے کردار کے لئے 21ہزار لڑکیوں کو مسترد کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”دنگل “میں عامر خان پہلوان ہونے کے ساتھ ساتھ 4 بیٹیوں کے باپ کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں جس کے لئے لڑکیوں کی تلاش کا کام جاری ہے اور عامر خان کی خواہش کے مطابق فلم کے لئے ایسی لڑکیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو ردہ سیمیں میں پر پہلے کبھی نظر نہ آ ئی ہوں، اس مقصد کے لئے عامر خان ریاست اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت کئی بھارتی شہروں میں جا کر اب تک 21 ہزار لڑکیوں کے آڈیشن کرچکے ہیں لیکن انہیں ابھی تک ایسی کوئی لڑکی نہیں ملی جو فلم میں ان کی بیٹیوں کے کردار ادا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :