سعودی عرب کی سرزمین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں : وزیر دفاع خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2015 22:05

سعودی عرب کی سرزمین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں : وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرزمین کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔ حرمین شریفین کو بھی کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب میں پاکستان کے کل 1 ہزار فوجی موجود ہیں جو فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے سعودی عرب بھیجے گئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن سعودی عرب بارڈر پر اس وقت کوئی پاکستانی فوجی موجود نہیں ہے۔