لاہور: پیکو روڈ پر واقع فیکٹری پر سوئی ناردرن گیس حکام کا چھاپہ، گیس چوری پکڑکر مقدمہ درج کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2015 22:25

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) پیکو روڈ پر واقع گتے کی فیکٹری پر سوئی ناردرن گیس حکام کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران گیس چوری کو پکڑ کر فیکٹری کے مالک پر مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس حکام نے خفیہ معلومات کے ملنے پر گتے کی فیکٹری میں چھاپہ مار کر گیس چوری پکڑ لی۔فیکٹری کے مالک میاں طارق عزیز کا تعلق پیپلزپارٹی سے بتایا جارہا ہے جو2013میں پیپلزپارٹی کی طرف سے الیکشن میں باقائدہ حصہ بھی لے چکے ہیں ۔ میاں طارق گیس چوری کے الزام میں پہلے ہی سے سپریم کورٹ سے ضمانت پر رہا ہیں ۔

متعلقہ عنوان :