وزیراعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی بنانے سے پہلے ہی فیصلہ لکھوالیا تھا‘ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی کاپی ملنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دینگے،جے آئی ٹی کی کلین چٹ شہباز شریف کے کسی کام نہیں آئے گی
منگل 7 اپریل 2015 22:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بے گناہ قرار دے دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی بنانے سے پہلے ہی فیصلہ لکھوا لیا تھا مگر قاتل پولیس کے نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی کی کلین چٹ ان کے کسی کام نہیں آئے گی، سپریم کورٹ نے سانحہ کوٹ رادھا کشن پر بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں دی ،ماڈل ٹاؤن پر بننے والی جے آئی ٹی کی نام نہاد تحقیقات کا مقدر بھی ردی کی ٹوکری ہے۔
وہ منگل کو مرکزی سیکرٹریٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ متنازعہ جے آئی ٹی ہمارا بیان لینے کیلئے فرضی نوٹس جاری کرتی رہتی ہے۔(جاری ہے)
جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کے حوالے سے ہمارا موقف اصولی اور قانونی ہے۔ ہم ایسی جے آئی ٹی کے سامنے کیوں پیش ہوں جس کے نمائندوں میں وہی لوگ شامل ہیں جن کے ہاتھوں پر ہمارے 14 بے گناہوں کے خون کے داغ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا نہ ہو گا ۔جے آئی ٹی کیا اندھی ہے جسے چینلز کی فوٹیج میں قاتل نظر نہیں آتے؟ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے نامزد ملزمان کو سلیوٹ کرنے والی جے آئی ٹی سے انصاف کی توقع کیسے کر سکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی وقت ضائع کررہی ہے۔ جس جے آئی ٹی کے روبرو سانحہ کے اصل مظلوم فریق پیش نہیں ہوئے اس کی رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے قاتلوں کو پھانسی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی کاپی ملنے کے بعد انصاف حاصل کرنے کیلئے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.