امریکہ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاوَن، وجہ معلوم نہ ہو سکی

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2015 22:46

امریکہ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاوَن، وجہ معلوم نہ ہو سکی
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) امریکہ اس وقت غیر متوقع بجلی کے بڑے بریک ڈاوَن کا شکار ہو گیا ہے۔ بریک ڈاوَن کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی تاہم وجہ جاننے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بریک ڈاوَن کی وجہ سے وائٹ ہاوَس، کیپیٹل ہل، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ انصاف بجلی کے شدید تعطل کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے روزمرہ کی کاروائیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ بجلی کے تعطل کے باعث وزارت خارجہ کی بریفنگ بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ میٹرو ریل اسٹیشنز بھی بجلی کے تعطل کا شکار ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :