وفاقی وزراء بد زبانی سے سیاسی درجہ حرارت بڑھا رہے ہیں‘ حکمران یمن کے مسئلہ پر فیصلہ کرتے وقت سعودی نہیں پاکستانی مفادکو مدنظر رکھیں،یمن بحران کے حل کیلئے او آئی سی او اور اقوام متحدہ آگے آئیں

منگل 7 اپریل 2015 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی خوش آئند ہے،مسلم لیگی وزراء بد زبانی سے سیاسی درجہ حرارت بڑھا رہے ہیں ،حکمران یمن کے مسئلہ پر فیصلہ کرتے وقت سعودی نہیں پاکستانی مفادکو مدنظر رکھیں۔ وہ منگل کو مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کو نئی امریکی سازش کا حصہ بنایا جارہا ہے۔امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے یمن میں آگ لگا رہا ہے۔قوم کی واضح اکثریت بیرون ملک فوج بھیجنے کی مخالف ہے۔ہر گھنٹہ بعد کی لوڈ شیڈنگ نے قوم کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔پاکستانی فوج یمن بھیجی گئی تو تباہ کن نتائج کے ذمہ نواز شریف ہوں گے۔

(جاری ہے)

یمن بحران کے حل کیلئے او آئی سی او اور اقوام متحدہ کو آگے آنا چاہیے۔

یمن بحران اسی آگ کا شعلہ ہے جو پہلے عراق ، شام اور لیبیا میں بھڑک کر قیامت بر پا کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں ناکام ہو چکی ہے۔سعودی عرب کو یمن نہیں اسرائیل سے خطرہ ہے ۔مسلم حکمران یمن میں جنگ بندی کروائیں ۔قوم سعودی عرب کے ساتھ پاکستانی حکومت کے خفیہ معاہدے قبول نہیں کرے گی ۔پاکستانی فوج کو سعودی مفادات کا ایندھن نہ بنا یا جائے۔قوم حکمرانوں کو پرائی جنگ کا حصہ بن کر ملک کو آگ میں جھونکنے کی جازت نہیں دے گی ۔یمن سعودی لڑائی سے اسرائیل کو فائدہ ہورہاہے۔

متعلقہ عنوان :