سعودی عرب پرحملہ پاکستان پرحملہ تصورکیاجائیگا، وزیرمذہبی امور

یمن کی لڑائی سے خطے میں خطرناک شیعہ سنی تصادم کا خطرہ ہے۔ علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب

منگل 7 اپریل 2015 23:07

سعودی عرب پرحملہ پاکستان پرحملہ تصورکیاجائیگا، وزیرمذہبی امور

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یمن کی لڑائی سے خطے میں خطرناک شیعہ سنی تصادم کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد میں علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب میں سردار یوسف نے کہا کہ سعودی عرب پر حملہ ہوا تو اس کا دفاع کیا جائے گا۔ یمن سعودی عرب معاملے پر حکومت اور فوج کی سوچ ایک ہے۔

پاکستان یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں کو بغاوت سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یمن سعودی عرب معاملے پر پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد لائی جائے گی۔ جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمن کی جنگ کو شیعہ سنی فساد کہنا ایسا ہی ہے جیسے دہشت گردی کو مذہب سے جوڑنا۔افغانستان اور عراق جنگ کو شیعہ سنی جنگ نہیں کہا گیا۔ حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کو شیعہ سنی کہنا عالمی ایجنڈا ہے۔ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا، حوثی باغیوں کی سعودی عرب کو دھمکیاں تشویشناک ہیں، یمن کی لڑائی کو شیعہ سنی فساد میں تبدیل ہونے سے روکا جائے

متعلقہ عنوان :