حکومت کا یمن میں فوج بھیجنے کے معاملے پر اے پی سی بلانے پر غور شروع

منگل 7 اپریل 2015 23:07

حکومت کا یمن میں فوج بھیجنے کے معاملے پر اے پی سی بلانے پر غور شروع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) حکومت نے یمن میں فوج بھیجنے کے معاملے پر اے پی سی بلانے پر غور شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے پی سی جمعرات کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں خورشید شاہ‘ اعتزاز احسن اور مشاہد حسین سید سے رابطہ کیا ہے جس میں یمن سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جبکہ یمن معاملے پر دیگر تجاویز پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔ اے پی سی میں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کی شرکت کیلئے دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔ جن میں پیپلزپارٹی ‘ تحریک انصاف ‘ جے یو آئی ‘ اے این پی‘ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے سربراہان کی بھی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :