ڈرامہ فلم”لٹل بوائے”کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

بدھ 8 اپریل 2015 11:28

ڈرامہ فلم”لٹل بوائے”کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)کامیڈی سے بھرپور وار ڈرامہ فلم”لٹل بوائے”کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔کامیڈی سے بھرپور امریکن وار ڈرامہ فلم لٹل بوائے کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ایلی جینڈرو گومزکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 7سالہ بچے کے گرد گھوم رہی ہے جو دوسری جنگ عظیم ختم کرواکر اپنے والدکو گھر واپس لانے کیلئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں کیون جیمز اور ایملی واٹسن کیساتھ جیکب سلواٹی،ڈیوڈہنری،ٹیڈ لیوائن،جیمزڈیومنٹ،ٹام ولکن سن،مائیکل لیپا پورٹ، علی لینڈری اور بین چپلن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔لیو سیورینو کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 24اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔