ہالی وڈ فلم ”دی لانگیسٹ رائیڈ“ کاپریمیئراحتجاج میں بدل گیا

بدھ 8 اپریل 2015 11:33

ہالی وڈ فلم ”دی لانگیسٹ رائیڈ“ کاپریمیئراحتجاج میں بدل گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ہالی وڈ فلم ”دی لانگیسٹ رائیڈ“ کے پریمیئر کے موقع پر لاس اینجلس میں جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

فلم کے پریمیئر کے لئے شہر کی مشہور سڑک ہالی وڈ بولیوارڈ پر بھینسے پر سواری کے لئے عارضی رِنگ بنایا گیا تھا جہاں اس خطرناک کھیل کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کے ارکان نے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا ۔ انہوں نے کہا ہالی ووڈ فلموں میں جانوروں پر تشدد دکھایا جاتا ہے ، جانوروں کو مختلف طریقوں سے اذیت دی جاتی ہے اور انکی تکلیف پر بہادر نوجوان خوشی مناتے دکھائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :