پال واکر کی یاد میں سی یو اگین میوزک ویڈیو ریلیز

بدھ 8 اپریل 2015 11:33

پال واکر کی یاد میں سی یو اگین میوزک ویڈیو ریلیز

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ہالی ووڈ ایکشن فلم فیورس سیون کے آنجہانی ہیرو پال واکر کی یاد میں سوشل میڈیا پر سی یو اگین میوزک ویڈیو ریلیز کردی گئی، مداحوں کی بڑی تعداد نے اس ویڈیو کو پسند کیا، گلوکار وز خلیفہ کے اس گانے کی ویڈیو میں فیورس سیون کی عکسبندی کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، جسیہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے سماجی رابطوں کی سائٹس پر اپ لوڈ کیا، گانے کے ذریعے آنجہانی پال واکر کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے،ویڈیو میں آنجہانی پال واکر کی یادوں کو تازہ کیا گیا ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے نظر آرہے ہیں، پال واکر نومبر دوہزار تیرہ میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔