Live Updates

کراچی : عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے دورہ کراچی کا شیڈول بتا دیا، کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہو گی، عمران اسماعیل کی ایم کیو ایم کو تنبیہہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 11:34

کراچی : عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے دورہ کراچی کا ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015ء) : کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل نے عمران خان کے دورہ کراچی کا شیڈول بتا دیا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج دوپہر کو حیدر آباد پہنچیں گے جبکہ شام کو کراچی آئیں گے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نو اپریل کی صبح عمران خان حلقہ این اے 246 کا دورہ کریں گے جبکہ جناح گراؤنڈ میں یادگار شہدا پر بھی جائیں گے عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو چاہئیے کہ عمران خان کے دورہ جناح گراؤنڈ کے اوقات میں جناح گراؤنڈ کو خالی رکھیں کیونکہ اگر کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار ایم کیو ایم اور ان کے کارکنا ن ہوں گے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات