لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے خلا ف درخواست منظورکر لی‘وفاق سے 7مئی کو جواب طلب

بدھ 8 اپریل 2015 12:45

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے خلا ف درخواست منظورکر لی اوروفاقی حکومت سے 7مئی کو تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے قیام کے خلاف کیس کی سماعت میں درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے صدارتی آڈیننس کو غیر آئینی قرار دیاجائے ۔درخواست میں اٹارنی جنرل کو فریق بنایا گیا تھا۔ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اورفریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

متعلقہ عنوان :