دنیا میں سب سے زیادہ آٓسمانی بجلی افریقا میں گرتی ہے،ناسا

بدھ 8 اپریل 2015 12:55

دنیا میں سب سے زیادہ آٓسمانی بجلی افریقا میں گرتی ہے،ناسا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات افریقا میں پیش آتے ہیں جہاں ہر سال آسمانی بجلی گرتی ہے۔

(جاری ہے)

ناسا کی جانب سے بنائے گئے نقشے کے مطابق بجلی کڑکنے کے واقعات سمندر کے مقابلے میں خشکی میں زیادہ ہوتے ہیں جب کہ خطِ استوا ( اِکویٹر) پر بھی بجلی کی سرگرمی زیادہ دیکھی گئی جس کی وجہ یہ ہے کہ زمین میں حرارت زیادہ جذب ہوتی ہے اور اس سے بجلی کڑکنے کا پورا نظام بنتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق بجلی کڑکنے کے سب سے زیادہ واقعات صبح کے اوقات میں ہوتے ہیں کیونکہ پوری رات گرد زمین پر بیٹھ جاتی ہے اور فضا میں ذرات کم ہونے کی وجہ سے بجلی کڑکنے کے بعد اس کی لہریں زیادہ طویل فاصلہ طے کرتے ہیں۔ ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق کونگو اور وینزویلا میں جھیل مرسیابو کے علاقوں میں سب زیادہ بجلی کڑکتی ہے جسے سیٹلائٹ تصاویر نے بھی نوٹ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :