وزیر اعظم کی پی ایچ ایف کو مالی بحران کے حل کیلئے جلدفنڈز فراہمی کی یقین دہانی

بدھ 8 اپریل 2015 13:20

وزیر اعظم کی پی ایچ ایف کو مالی بحران کے حل کیلئے جلدفنڈز فراہمی کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء )وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی بحران کے حل کیلئے جلد فندز کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ہاکی کی سر پرستی پہلے بھی کرتی رہی ہے اور آئیندہ بھی کر ے گی۔وہ پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پیٹر ن انچیف پاکستان ہاکی فیڈرتشن کو اختر رسول نے قومی کھیل کو درپیش مشکلات سے اگاہ کیا۔اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے وزیر اعظم کو پی ایچ ایف کے مالی معاملات چلانے کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔فنڈز کو نیک نیتی اور ایمانداری سے استعمال کرے گی ۔پی ایچ ایف محترم ادارہ ہے پوری دنیا میں پاکستان ہاکی فیڈریشن پی ایچ ایف کے نام سے جانی جاتی ہے ۔