بھارت کی ثقافت کار نگ نہ صرف ہمارے ڈراموں بلکہ عام زندگیوں میں بھی نظر آ رہا ہے ‘ فردوس جمال

بدھ 8 اپریل 2015 13:28

بھارت کی ثقافت کار نگ نہ صرف ہمارے ڈراموں بلکہ عام زندگیوں میں بھی نظر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ٹی وی کے سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ بھارت کی ثقافت کار نگ نہ صرف ہمارے ڈراموں بلکہ عام زندگیوں میں بھی نظر آ رہا ہے تو یہ غلط نہ ہو گا، ،صرف میں ہی نہیں بلکہ بہت سے لوگ آج یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہم اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر ہمسایہ ملک کے طور طریقے اپنانا شروع ہو گئے ہیں جو نہ صرف ہمارے لئے بلکہ ہمارے ملک کیلئے بھی سود مند نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ہمسایوں سے اچھے تعلقات کے مخالف نہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آ پ اپنی ثقافت کو بھول جائیں اور سب کچھ ہمسایوں کا اپنا لیں ۔

متعلقہ عنوان :