رنویر سنگھ صحت مند ہو کر گھر تو چلے گئے مگر ہسپتال میں دپیکا کی خدمات کو فراموش نہ کر پائینگے

بدھ 8 اپریل 2015 13:35

رنویر سنگھ صحت مند ہو کر گھر تو چلے گئے مگر ہسپتال میں دپیکا کی خدمات ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) دپیکا پڈکون نے ہسپتال میں رنویر سنگھ کی خوب دیکھ بھال کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ گزشتہ ہفتے سرجری کے سلسلے میں ہندوجا ہسپتال میں داخل تھے جہاں دپیکا انکے ساتھ ساتھ رہیں اور خوب خدمت خاطر بھی کی۔

(جاری ہے)

دپیکا اور رنویر گزشتہ طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ تاہم دونوں اس بارے میں بالکل خاموش ہیں۔