اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شیخ رشید کی آمد ، بات کرنے پر اصرار ، اسپیکر ایاز صادق نے منع کر دیا۔ مجھے مجبور کیا جا رہا ہے کہ میں اسمبلی میں کوئی غیر پارلیمانی قدم اٹھاوں۔ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 13:39

اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شیخ رشید کی آمد ، بات کرنے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015ء) : یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تیسرے روز بھی جاری ہے. اجلاس میں شیخ رشید نے داخل ہو کر بات کرنے پر اصرار کیا جس پر اسپیکر ایاز صادق نے ان کو باات کرن ے سے منع کر دیا اسپیکر کا کہنا تھا کہ پہلے آپ کا نام پکارا گیا تھا لیکن آپ ایوان میں موجود نہیں تھے.

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اسپیکر کے اس رویے سے تنگ آ چکا ہوں .

میں ووٹ لے کر ایوان میں آیا ہوں مجھے ایک نشست کی پارٹی کا طعنہ دیا گیا ہے، بات کرنے کی اجازت نہ دے کر میری حق تلفی کی جا رہی ہے. شیخ رشید نے کہا کہ جب میں ایوان میں موجود نہیں ہوتا تو میرا نام لے لیا جاتا ہے، اجلاس کے چوتھے دن صبح کی یقین دہانی کروا کے شام 4 بجے اجلاس طلب کر لیا جاتا ہے. مجھے مجطور کیا جا رہا ہے کہ میں اسمبلی میں کوئی غیر قانونی قدم اٹھاؤں.

اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شیخ رشید کی آمد ، بات کرنے ..