میٹروبس پروجیکٹ
این ایل سی کو کام ختم کرنے کے لئے 3 ہفتے کی ڈیڈ لائن
بدھ 8 اپریل 2015 14:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) میٹروبس پروجیکٹ کو ماہ اپریل کے آخر تک مکمل کرنے کی غرض سے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ( ر ) زاہد سعید نے پیکیج II پر کام ختم کرنے کے لئے این ایل سی کو تین ہفتوں کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ اس پیکج میں کمیٹی چوک اور 6th روڈ کی کارپیٹنگ شامل ہے ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ زاہد سعید جو کہ کمشنر راولپنڈی بھی ہیں انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے این ایل سی حکام کو سخت احکامات جاری کئے کہ پیکج ٹو کو مکمل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے تاکہ تین ہفتوں کے اندر کام مکمل ہو جائے ۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے احکامات کے بعد این ایل سی انجینئرز نے پیکج ٹو پر کام شروع کر دیا ہے ۔ دریں اثناء این ایل سی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر تمام شہری ادارے اپنا کام دل جمعی سے کریں تو کارپٹنگ ورک تین ہفتوں کے اندر مکمل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اسیکلیکٹرز ( Escalator) پر بھی کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس کو تفویض کردہ 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جو کمیٹی چوک سے 6th روڈ تک کام پر مشتمل ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.