آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے میں ٹیم کی قیادت کرینگے

بدھ 8 اپریل 2015 14:41

آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے میں ٹیم کی قیادت کرینگے

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) سٹار بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

انہیں ریگولر کپتان مشرفی مرتضی کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے جو کہ سلو اوور ریٹ کی بناء پر معطلی کی وجہ سے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ مرتضی کو گزشتہ ماہ منعقدہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں سلو اوور ریٹ کی بناء پر ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :