انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

بدھ 8 اپریل 2015 14:41

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں کل جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ جس میں چنائی سپر کنگز اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

چنائی سپر کنگز مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دہلی ڈیئر ڈیولز کی قیادت جنوبی افریقہ کے پال ڈومنی سر انجام دینگے۔

رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کنگز الیون پنجاب، چنائی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی