گزشتہ 5 سالوں میں 3400 سے زائد پاکستانیوں نے اپنی شہریت منسوخ کر کے دیگرممالک کی شہریت اختیار کی

دیگر 1500 اپنی شہریت منسوخ کرنے کے چکروں میں ، رپورٹ

بدھ 8 اپریل 2015 14:47

گزشتہ 5 سالوں میں 3400 سے زائد پاکستانیوں نے اپنی شہریت منسوخ کر کے دیگرممالک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) گزشتہ 5 سالوں کے دوران 3400 سے زائد پاکستانی شہریوں نے اپنی شہریت منسوخ کر کے دیگر ممالک کی شہریت اختیار کی جبکہ 1500 دیگر اپنی شہریت منسوخ کرنے کے چکروں میں ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لگ بھگ 251 پاکستانیوں نے کینیڈا کی ، 171 امریکہ ، 145 آسٹریلیا ، 121 نیوزی لینڈ ، 75 مع ناروے اور 54 نے ڈنمارک کی شہریت اختیار کی باقی ماندہ افراد نے یورپ اور مشرق وسطی کی شہریت اختیار کی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 3400 پاکستانی کیسسز کو آسانی سے نمٹا دیا گیا ہے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد صفدر نے ذرائع داخلہ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1534 پاکستانی شہری ایسے ہیں جو اپنی شہریت ترک کرنا چاہتے ہیں جبکہ 141 درخواستیں گزشتہ 5 سال سے التوا کا شکار جو شہرییت کی رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

امیگریشن آفیسر کا کہنا تھا کہ 5000 کے قریب افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی شہریت کے لئے درخواستیں دے رھکی ہیں وزارت خارجہ کو 117 غیر ملکی خواتین نے پاکستانیوں سے شادی کرنے کے لئے ان کے پاسپورٹ کے حصول کے لئے درخواستیں دی ہیں افغان پناہ گزینوں کو شہریت لینے کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے درخواستیں تصدیق کے لئے متعلقہ محکمے کو بھجوا دی ہیں جو ان کی تصدیق کر کے ان کے پاکستان میں مستقل قیام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔