Live Updates

حیدر آباد : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان حیدر آباد ائیر پورٹ پہنچ گئے، کارکنان میں بد نظمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 14:48

حیدر آباد : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان حیدر آباد ائیر پورٹ پہنچ گئے، ..

حیدر آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015ء) : پی ٹی آءی چئیر مین عمران خان حیدر آباد ائیر پورٹ پہنچ گئے جہاں کارکنان کی بڑی تعداد ائیر پورٹ پر اپنے کپتان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھے.

(جاری ہے)

کارکنان نے سکیورٹی حصا ر بھی توڑے کی کوشش کی جس سے بد نظمی پیدا ہو گئی تاہم طیارے سے اترتے ہی عمران خان گاڑی میں بیٹھ کر ائیر پورٹ سے روانہ ہو گئے. حیدر آباد میں ایک میٹنگ میں شرکت کے بعد عمران خان آج شام ہی کراچی پہنچیں گے جبکہ کل پورا دن این اے 246 کی کمپین میں حصہ لینے کے بعد جمعہ کی صبح اسلام آباد میں اہنی رہائش گاہ بنی گالہ کی جانب واپس لوٹ جائیں گے. یاد رہے کہ عمران خان نے این اے 246 میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر امید ظاہر کی ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات