باجوڑ ایجنسی میں پہلا ملک سعد والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
بدھ 8 اپریل 2015 14:53
باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)باجوڑ ایجنسی میں پہلا ملک سعد والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ، افتتاحی میچ میں متہ شاہ والی بال کلب نے صدیق آباد کے ٹیم کو 3-1سے ہرادیا۔ ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑایجنسی میں ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے کوارڈینیٹر حسبان اللہ کے زیر نگرانی پہلا ملک سعد والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیاہے ۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی نے کیا۔اس موقع پر والی بال ایسوسی ایشن کے صدر حبیب اللہ ، اورنگزیب ، ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے کوارڈینیٹر حسبان اللہ ، انچار ج صوبیدار سٹیڈیم بخت منیر ودیگر حکام بھی موجودتھے ۔ افتتاحی میچ میں متہ شاہ والی بال کلب نے صدیق آباد کے ٹیم کو 3-1سے ہرادیا۔(جاری ہے)
دوسرے میچ میں تر خو کے ٹیم نے ناوگئی کو 3-0سے ہرادیا۔
ٹورنامنٹ میں ایجنسی بھر سے 21بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی نے کہا کہ ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے کھیلوں کے فروغ کیلئے خدمات لائق تحسین ہے اور باجوڑایجنسی میں ملک سعد ٹرسٹ کھیلوں کے فروغ میں بہترین کردار ادا کررہاہے ۔ ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے کوارڈینیٹر حسبان اللہ خان نے کہا کہ ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ والی بال کی طرح کرکٹ ، ہاکی اور فٹ بال کے ٹورنامنٹس بھی جلد منعقد کریگا اور انشاء اللہ ایجنسی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ملک سعد ٹرسٹ کے سرگرمیاں جاری رہیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.