اداکارمیرا کاسیالکوٹ میں ہسپتال بنانے کے پراجیکٹ کا نقشہ منظو ر

بدھ 8 اپریل 2015 15:02

اداکارمیرا کاسیالکوٹ میں ہسپتال بنانے کے پراجیکٹ کا نقشہ منظو ر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) اداکارمیرا کاسیالکوٹ میں ہسپتال بنانے کے پراجیکٹ کا نقشہ منظو ر ہو گیا ۔بتایاگیا ہے کہ اداکارہ میرا نے سیالکوٹ میں غریبوں کیلئے ہسپتال بنانے کے پراجیکٹ کاسلسلہ شروع کررکھاہے اور اس حوالے سے سے ہسپتال کی بنیاد بھی رکھ دی گئی ہے اورباقاعدہ طور پر اس کا نقشہ بھی منظور کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اب ہسپتال کو جلد سے جلد تعمیر کرلیا جائے گا ۔اس حوالے سے اداکارہ میرا ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے یورپ اورامریکہ بھی جائیں گی جبکہ پاکستان میں بھی دیگر فنکاروں کے ہمراہ فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کرینگی ۔